پاکستان
عمران خان کیخلاف کون سے کیسز سنگین مسائل کھڑے کر سکتے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ، سائفر، منی لانڈرنگ اور 9مئی کے کیسز سے پی ٹی آئی کا وجود ختم ہوسکتا ہے: پرویز خٹک کا دعویٰ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف کون سے چار کیسز سنگین مسائل کھڑے کر سکتے ہیں ؟ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرنز کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹریز کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کر لیں اب وہ جیل سے باہر آتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ عمران خان کے خلاف چار ایسے کیسز ہیں جو ان کے لئے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں ان کیسز میں توشہ خانہ، سائفر ، منی لانڈرنگ اور 9مئی کے کیسز شامل ہیں ۔ ان کیسز کی وجہ سے عمران خان تاحال نا اہل بھی ہوسکتے ہیں اور ان کی پارٹی پر پی ٹی آئی مجرم ثابت ہو گئی تو اس پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔