پاکستان
عمران خان کی آزادی ، جمائمہ گولڈ متحرک، کہاں سے دبائو آئے گا؟
عمران خان کی سزا ختم کروانے اور جیل سے آزادی دلوانے کے لئے امریکی کانگریس میں موجود یہودی اراکین سے رابطے کرنا شروع کر دیئے
لاہور (کھوج نیوز) عمران خان کو تین سال قید کی سزا کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ متحرک ہو گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے عمران خان کی سزا ختم کروانے اور جیل سے آزادی دلوانے کے لئے امریکی کانگریس میں موجود یہودی اراکین سے رابطے کرنا شروع کر دیئے ہیں کیونکہ امریکا کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ قانون کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے اور اس سلسلے میں انسانی حقوق کی پاسداری بھی کی جائے۔ جمائمہ گولڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے باپ کو آزادی دلوانے کے لئے اپنا تمام اثرورسوخ استعمال کریں گی۔