پاکستان
عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ پہلی لڑائی کیوں ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان بڑا رازفاش کر دیا
اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو نشہ چھوڑنے کا کہا تھا لیکن سابق وزیراعظم نے صاف انکار کر دیا جو پہلی مرتبہ ناراضگی کی وجہ بنی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیراعظم عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پہلی لڑائی کیوں ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنماء فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی منشیات کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو معلوم ہوگیا تھا کہ عمران خان نشہ کرتے ہیں اور انہوں نے سابق وزیراعظم کو نشہ چھوڑنے کا کہا اور ان کو ثبوت بھی دکھائے تھے لیکن اس کے باوجود بھی عمران خان نے نشہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا جو دونوں کے دوران لڑائی کی وجہ بنی۔