عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کا فیصلہ، نعیم حیدر پنجوتھا نے چونکا دینے والے سوالات اٹھا دیئے
جب ہم کہہ رہے ہیں کہ ضمانت پہلے سنی جائے اور فیصلہ دیا جائے، ضمانت سننا زیادہ ارجنٹ نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کو رہا کیا جائے: نعیم حیدر پنجوتھا
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے عمران خان کے اڈیالہ جیل منتقلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر چونکا دینے والے سوالات اٹھا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل شفٹ اور سہولیات دینے کا حکم تو ہو گیا ہے لیکن تحریری فیصلہ آئے تو عملدرآمد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ ضمانت پہلے سنی جائے اور فیصلہ دیا جائے، ضمانت سننا زیادہ ارجنٹ نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کو رہا کیا جائے۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ یہ ایک قسم کا چکما ہے جو ہمیں ملا ہے کہ ہم چپ ہو جائیں،ان کا کہناتھا کہ خان صاحب کا باہر آنا ضروری ہے یا اڈیالہ جیل شفٹ کرنا؟ہم اب بھی یہ ہی استدعا کررہے ہیں کہ تمام کیسز پر فورا فیصلہ دیا جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔