پاکستان
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں پہنچ گئیں؟
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچیں اور اس کے بعد پشاور پہنچ گئی ہیں
پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے کہاں پہنچ گئی ہیں؟ اس حوالہ سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی وزیراعلی ہاؤس پشاور کی نیکسی میں رہیں گی ، ان کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا امکان ہے۔ بشریٰ بی بی بنی گالہ سے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو بشری بی بی 9 ماہ جیل میں نہ رہتیں۔ توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد آج بشری بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے۔