پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی زمان پارک والےگھر کےساتھ بنی گالابھی لے اُڑیں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں ممکنہ طور پر تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں

لاہور (کھوج نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی زمان پارک والےگھرساتھ بنی گالا بھی لےاُڑیں ،رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں رہائی تو مل چکی ہے لیکن انہیں سائفر کیس میں گرفتاری کرلیا گیا اور وہ اب بھی اٹک جیل میں قید ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وکلاءانہیں باہر نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں ممکنہ طور پر تین ملاقاتیں ہو چکی ہیںجن کے بارے میں کئی قسم کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن اس دوران سوشل میڈیا پر ایک نکاح نامہ گردش کر رہا ہے جسے مبینہ طور پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا قرار دیا جارہاہے ۔


نکاح نامے کی تصویر سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے ،نکاح نامے کو غور سے پڑھا جائے تو اس میں عمران خان کا مکمل نام اور گواہوں میں عون چوہدری کا نام درج ہے جبکہ دستخط میں بشریٰ بی بی کے دستخط بھی موجود ہیں ۔ اس نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں درج ہے کہ عمران خان بطور حق مہر بنی گالہ اور زمان پارک کا گھر ان کو دے رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button