پاکستان

عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے بشری بی بی پر ایسا الزام لگا دیا کہ پوری جماعت ہل کر رہ گئی

جیل میں ہوتے ہوئے بھی بشریٰ بی بی مبینہ طور پر مشعال یوسف زئی کے ذریعے سیاست کرتی رہی ہیں، وہ فیصلہ سازی اور تقرریاں کرنے میں شامل رہی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے بشری بی بی پر ایسا الزام لگا دیا کہ پوری جماعت ہل کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے نظام کو چلانا سب کے سامنے ہے، مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی نئی فرح گوگی کہا جا رہا ہے۔

روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاست میں نہ ہیں نہ پہلے تھیں، بہنوں کا سیاست میں کردار ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہوتے ہوئے بھی بشریٰ بی بی مبینہ طور پر مشعال یوسف زئی کے ذریعے سیاست کرتی رہی ہیں، وہ فیصلہ سازی اور تقرریاں کرنے میں شامل رہی ہیں، مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کے ساتھ اعلانات اور خطاب کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہنوں کی حکومتی عہدے کے ذریعے مال کمانے کی قطعی خواہش نہیں، نئے اور پرانے پاکستان میں یہی فرق ہے، ہمیشہ کہا کہ پرانے پاکستان کی گندگی سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button