عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ اس کے متعلق تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیرؤا کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی میں ہوئی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، جس پر جج نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا ہے۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا اعلی عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسا ہی چاہیے، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا جیل سپرنٹنڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناؤں گا۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا میں نے زندگی میں ایک ملزم پراتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھے، جب جرم ہوا ملزم تو حراست میں تھا، کیس کیسے بنائے گئے، جس پر جج نے کہا آپ کا پوائنٹ بڑا زبردست ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اس لیے جا رہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں۔