عمران خان کی نا اہلی، الیکشن کمیشن کی حیرت انگیز وضاحت
الیکشن ایکٹ میں نااہلی5 یا 10 سال کرنے سے آرٹیکل 62 ون ایف کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوگی: الیکشن کمیشن

لاہور(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بلے کے نشان پر حصہ نہیں لے سکے گی اور اس جماعت کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کو نا اہل کرنے کا معاملہ تاحال زیر غور نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جا سکتا ہے اور اگر اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے بھی عمران خان کی سزا برقرار رہتی ہے تو پھر الیکشن کمیشن انہیں نا اہل کرنے کا پابند ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں جب تک باعزت بری نہیں ہوں گے انہیں نا اہل تصور کیا جائے گا۔ الیکشن ایکٹ میں نااہلی5 یا 10 سال کرنے سے آرٹیکل 62 ون ایف کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوگی۔