پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کےخلاف احتجاج ٹھنڈ پروگرام میں تبدیل،لوگ گھروں تک محدود

گرفتاری کے خلاف لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے چند شہروں میں احتجاج کے بعد زندگی معمول پر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کی گرفتاری کےخلاف احتجاج ٹھنڈ پروگرام میں تبدیل،لوگ گھروں تک محدودہو گیا ۔رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے چند شہروں میں احتجاج کے بعد زندگی معمول پر آگئی ہے۔ احتجاج کے لیے نکلنے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔ حالانکہ عمران خان نے گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کروائی گئی ویڈیو میں اپنے کارکنوں کے نام پیغام دیا تھا کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں لوگ گھروں میں چپ کرکے نہ بیٹھے رہیں۔

یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد لاہور زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل پولیس عمران خان کو لے کر اسلام آباد  پہنچی اورجیل مینول کے مطابق ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاج کیا ہے، اس دوران پولیس کی جانب سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو بھی تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ان کا ایک (پہلے سے ریکارڈ کیا گیا) بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کہ قوم میری گرفتاری پر احتجاج کے لیے نکلے۔ تاہم ملک کے مختلف حصوں سے چند کارکنان ہی احتجاج کے لیے نکلے ہیں، کہیں پر بھی کوئی بڑا احتجاج ریکارڈ نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button