پاکستان

عمران خان کےساتھ جیل میں رویہ ناقابل برداشت،اب فائنل کال دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور دھمکیوں پر اُتر آئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ عمران خان کےساتھ جیل میں روا رکھا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، اب ہم اپنا حق لینے کےلیےاحتجاج کی فائنل کال دیں گے،

راولپنڈی(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ عمران خان کےساتھ جیل میں روا رکھا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، اب ہم اپنا حق لینے کےلیےاحتجاج کی فائنل کال دیں گے، پشاورمیں 8 نومبرکو ہونےوالےجلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے، اب 9 نومبرکوصوابی میں اجتماع ہوگا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سےملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ اب ہم سروں پرکفن باندھ کرنکلیں گے،کیونکہ پُرامن رہ کربہت ماریں کھالی ہیں۔

انہوں نےکہاکہ جعلی کیسزمیں گرفتاریاں قابل برداشت نہیں،عمران خان کےساتھ جیل میں ناروا سلوک بھی برداشت نہیں کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےکہاکہ عمران خان پرکوئی کیس نہیں مگراس کےباوجود جیل میں ہیں، اب ہم نکلیں گےاوراپنےحقوق واپس لےکرآئیں گے۔ علی امین گنڈاپور نےیہ پیغام فیصلہ سازوں سمیت سب کےلیےہے، 9 نومبرکو صوابی کےجلسے میں احتجاج کی فائنل کال دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اب جب ہم نکلیں گے تو گھر پر بتا کر آؤں گا کہ میں واپس نہ آیا تو جنازہ پڑھ لینا۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں، یہ رویہ اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک حکمت عملی بنائی ہے جس پر عمل کرنا ہے، کیونکہ اس حکومت سے جان چھڑانی ہے، جب تک آئین توڑنے والے کو سزا نہیں ملے گی آئین کو توڑا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ 17 حملے تو ہماری تاریخ میں ہیں، ابھی تو صرف ایک دو کیے ہیں، صوبے کی مشینری لانا میرا حق ہے، اب بھی لے کر آؤں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں، لیکن اس وقت کوئی بات چیت نہیں ہورہی، اگر کسی اور کے مذاکرات ہورہے ہوں تو وہی بتا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button