پاکستان

عمران خان کے خلاف گواہی دوں گا’ پرویز خٹک ڈٹ گئے، اٹک کراس نہیں کرنے دونگا، علی امین کی دھمکی

میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے: پرویز خٹک

پشاور(کھوج نیوز) پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے کا اعلان کر دیا جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے دھمکی لگائی ہے کہ اٹک کراس نہیں کرنے دوں گا۔

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بڑکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کرسکتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا۔ پوری کابینہ، اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے۔ علی امین گنڈا پور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں؟ 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلی نہیں بنایا تھا۔

پرویز خٹک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاں گا، نوٹس دیکر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button