عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے نے حراست میں کیوں لیا؟ نیا کٹا کھل گیا
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف فیس بک پوسٹ لگانے پر نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے نے حراست میں کیوں لیا ؟ اس حوالہ سے نیا کٹا کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعیم پنجوتھا کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق شیر افضل خان مروت نے بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ابھی باضابطہ طور پر ان کو گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف فیس بک پوسٹ لگانے پر نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کے سامنے 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ نعیم حیدر پنجوتھا پیشی پر گئے تھے جہاں انہیں مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے عمران خان کا پیغام میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا مورال بلند ہے اور وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔