عمران خان کے گھر زمان پارک پر خاور مانیکا فیملی کا قبضہ؟
عمران خان کی گرفتاری کے بعد خاور مانیکا کے زمان پارک میں ڈیرے، بیٹے والدہ کے پاس واپس آگئے، ذرائع کا دعویٰ
لاہور( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد لاہور کے زمان پارک والے گھر پر خاور مانیکا فیملی کا قبضہ ؟ بڑی خبر سامنے آگئی۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد ان کے زمان پارک والے گھر پر خاور مانیکا فیملی نے قبضہ کرلیا ہے کیونکہ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنا زمان پارک والا گھر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو حق مہر میں لکھ دیا ہوا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان سے نکاح کے بعد بھی خاور مانیکا فیملی سے مکمل رابطے میں تھی اور وہ عمران خان کی گرفتاری کا انتظار کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے لاہور میں واقع زمان پارک والے گھر کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے عمران خان کی گرفتاری کے بعد خاور مانیکا زمان پارک میں کئی مرتبہ چکر لگا چکے ہیں جبکہ ان بیٹے بھی اپنی والدہ بشریٰ بی بی کے پاس زمان پارک میں رہائش پذیر ہو چکے ہیں۔