لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مزمل سہروردی نے دعوی کیا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ڈبل ایجنٹ قرار دے ریے ہیں-
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مزمل سہروردی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے مظاہرہ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال ڈبل ایجنٹ ہیں وہ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم عمران کے ساتھ ہیں لیکن وہ اصل میں فوج کے ساتھ ہیں- عمران خان اتنے دن ہو گئے ہیں جیل کے اندر ہیں اور عمر عطا بندیال گھر میں سوئے ہوئے ہیں-
مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک احتجاج کرنے والوں کو کون سمجھائے کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان آج تک گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں تو وہ عمر عطا بندیال کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں کیونکہ وہ ملٹری کورٹس کا کیس لے کر بیٹھے ہوئے ہیں نہ وہ اس کیس کا فیصلہ سناتے ہیں اور نہ ہی کچھ اور کرتے ہیں- چیف جسٹس نے عمران خان کو شیلٹر دیا ہوا ہے جو اس نے دائر کیا ہوا ہے اس کے بعد القادر ٹرسٹ میں عمران خان کو ضمانت دی اور پنجاب کی حکومت ان کو پلیٹ میں رکھ کر دی ان کے لیے کونسلیڈیشن کو ریلیز کیا- ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر عطا بندیال کی تمام نیکیں بھول کر ان کو برا بھلا کہا جا رہا ہے- سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میں نے جو تقریریں سنی ہیں اس میں شہباز حکومت کے ساتھ. ساتھ عمر عطا بندیال کے خلاف بھی احتجاج کیا جا رہا ہے اور وہ اب ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں-