پاکستان
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء زاہد خان پارٹی کو خیر باد کہہ کر کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی؟
وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی، 2023 میں نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی شمولیت کی دعوت دی تھی
لوئر دیر (کھوج نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر زاہد خان نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ کر کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زاہد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی، 2023 میں نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی شمولیت کی دعوت دی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو کہا تھا سیاست نہیں کرنا چاہتا لیکن وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہیے، ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کریں ہماری پارٹی اور مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی قیادت سے اختلافات تھے اس لیے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں۔