پاکستان

عوام نےووٹ اس لیےنہیں دیئےکہ آپ یہاں آکرگالی دیں ،بلاول بھٹو کی اپوزیشن پرچڑھائی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتاہے تو اسے سزا دلوائیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مار کر سیکرٹ دستاویز واپس لیئے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو قومی اسمبلی کی تمام مخصوص نشستیں مل بھی جائیں ، آپ وزیراعظم کی کرسی پیپلز پارٹی کے ووٹس کے بغیر نہیں سنبھال سکتے ، آپ کوعوام نے ووٹ دیئے ہیں تو اس لیے نہیں دیئے کہ آپ یہاں آکرگالی دیں، آپ کو اس لیے ووٹ اس لیے نہیں ملے آپ یہاں آکر شور شرابہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتاہے تو اسے سزا دلوائیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مار کر سیکرٹ دستاویز واپس لیئے گئے ۔ گرفتاری کے بعد مبینہ سائفر غیر ملکی اخبار میں چھپا، خفیہ دستاویز غیر ملکی جریدے میں چھپنا قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہے ، ، میں وزیر خارجہ رہا ہوں ، مھے پتا ہے کہ سائفر کیا ہوتاہے ، عمران خان نے ٹی وی پر آکر کہار کہ سائفر مجھ سے گم ہو گیاہے، سائفر کی کاپی دشمن کو مل جائے تو وہ ہمارا کوڈ ٹریک کر سکتے ہیں، عمران خان یہ سب جانتے تھے ، اگر دشمن کو سائفر مل جائے تو وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے ، جان بوجھ کر کسی نے سائفر کاپی کو غیر ملکی جریدے میں چھاپا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button