پاکستان

عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا، بنیادی ٹیرف میں حیران کن اضافہ، شہری بلبلا اٹھے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں حیران کن اضافہ کر دیا ہے جس پر شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نیکراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔نیپرا نے بجلی ٹیرف بڑھانیکا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ماہانہ 200 یونٹ تک والیگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنی قرار دیے گئے ہیں۔ باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھے گا۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ 301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہوجائیگا۔ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوجائیگا۔ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپیاضافے سے 48.84 روپے ہوجائیگا۔ ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائیگی۔ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہیگا۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button