پاکستان

عوام کی خدمت کا فائدہ نہیں،مخصوص جگہ سیلوٹ کرو سب مل جاتا ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کےشوہرکیپٹن (ر) صفدرکا چونکا دینے والا بیان آگیا

کیپٹن ریٹائر ڈ صفدر کا کہنا ہے کہ اب عوام کی خدمت کا کوئی فائدہ نہیں عوام کی خدمت سے ووٹ نہیں ملتے بلکہ ایک خاص جگہ جا کر سلیوٹ مارنے سے سب کچھ مل جاتا ہے

مانسہرہ(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز کےشوہرکیپٹن (ر) صفدرکہتے ہیں کہ آج ایک تلخ حقیقت بیان کررہا ہوں، سابق وزیراعظم نوازشریف الیکشن ہارے نہیں بلکہ الیکشن چوری ہوا۔ عوام کی خدمت کا فائدہ ہی نہیں ہے، مخصوص جگہ سیلوٹ کرو سب مل جاتا ہے۔نواز شریف کا الیکشن مانسہرہ سے انہوں نے چوری کیا جو نواز شریف کو لندن سے واپس لائے، کیپٹن ریٹائر ڈ صفدر کا کہنا ہے کہ اب عوام کی خدمت کا کوئی فائدہ نہیں عوام کی خدمت سے ووٹ نہیں ملتے بلکہ ایک خاص جگہ جا کر سلیوٹ مارنے سے سب کچھ مل جاتا ہے اور 47 نمبر کی پلیٹ بھی مل جاتی ہے۔ مانسہرہ میں ایک نجی سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کا الیکشن مانسہرہ سے انہوں نے چوری کیا جو نواز شریف کو لندن سے واپس لائے تھے۔ ملک تب تک ٹھیک نہیں ہوگا جب تک ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button