
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کے لیے اچھی خبر آگئی روس سے خریدی گئی گندم پاکستان پہنچنے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورعوام کے لیے بڑی خبر آگئی ہے کیوں کہ ملک میں آٹا سستا ہونے کا امکان ہے، تاہم گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے لیے یہ خبر پریشان کن ہو گی کہ انھیں اب مزید منافع خوری کا موقع میسر نہیں آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے عوام کے لیے اچھی اور ذخیرہ اندوزی کے لیے بری خبر یہ ہے کہ روس سے خریدی گئی گندم کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔
پرائیویٹ سیکٹر روس سے 279 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے گندم درآمد کرے گا، روس سے گندم آنے کے بعد ایکس مل قیمت 92 روپے فی کلو تک ہونے کا امکان ہے۔ روس سے جو گندم خریدی گئی ہے اس کے پاکستان پہنچنے اور مارکیٹ میں آنے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔