غزہ میں اسرائیلی مظالم،صرف مذمت کا فی نہیں ،وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب
شہبازشریف نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں کہا ہےکہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کوفوری طورپررکنا چاہیے
نیویارک(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی مظالم،صرف مذمت کا فی نہیں ،وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں کہا ہےکہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کوفوری طورپررکنا چاہیے۔ وزیراعظم نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سیشن سےخطاب کا آغازقرآن کی آیت سےکیا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نےکہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کے المناک سانحے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر المیہ ہے کہ عالمی طاقتیں اس پر خاموش یا پھر صرف مذمت کی حد تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم فلسطین کی سفارتی و امدادی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ایک صدی سے حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، 2019 میں بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر کشمیر کو ہڑپ کیا، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان برہان وانی کی میراث پر عمل پیرا ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کُن جواب دے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا عالمی درجہ حرارت میں اضافے میں صرف ایک فیصد حصہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، اس صدی میں ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کا بھی سامنا ہے ، موسمیاتی تبدیلیاں بھی دنیا کو درپیش چیلنجز میں سےایک ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے