پاکستان
غلام سرور خان کونسی جماعت میں جائیں گے؟معاملہ اُلجھ گیا
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں
ٹیکسلا(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں۔ یہ بات غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔