فائر وال کا استعمال، حکومت اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان ٹھن گئی
انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی 4وجوہات ہیں،15اگست کو انڈین نیشنل ڈے پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو اہوا، زیرسمندر کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی
لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں حکومت کی جانب سے فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ کی بندش پر چیئرمین پی ٹی اے اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی ہے جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا، پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈکم ہونے کا اعتراف کرلیا۔ وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی 4وجوہات ہیں،15اگست کو انڈین نیشنل ڈے پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو اہوا، زیرسمندر کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی،31جولائی کی دوپہر ایک بجے انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کی وجہ سے سپیڈ کم ہوئی،متعلقہ انٹر نیٹ کمپنی کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملازمین معطل کئے، وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ وی پی این کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی۔ عدالت نے درخواستگزار کو درخواست میں ترمیم کرکے دائر کرنے کی ہدایت کردی،پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور وزیراطلاعات نے بھی جواب جمع کرایا، عدالت نے وفاقی حکومت کی وکیل کا جواب مسترد کردیا۔