پاکستان

فاقی بجٹ پیش کئےجانے کےاگلےہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے

کراچی(کھوج نیوز)وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 75 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا ہے۔حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور آج جمعرات کے روز اتار چڑھا کے بعد پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2657 پوائنٹس کی بڑی تیزی کا رجحان ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 73 ، 74 اور 75 ہزار پوائنٹس کی 3 نفسیاتی سطحوں کو عبور کرگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 75454 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button