فرح گوگی اوراحسن جمیل گجر وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادہ؟
عمران خان کی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دست راست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے حکومت پاکستان سے ضمانت مانگ لی،

لاہور(کھوج نیوز)فرح گوگی اوراحسن جمیل گجر وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادہ؟ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دست راست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے حکومت پاکستان سے ضمانت مانگ لی،تفصیلات کے مطابق فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے ملک کےبا اثر حلقوں سے رابطہ کرکے پیش کش کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریی بی بی کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے بارے میں حقائق بتانے کو تیار ہیں تاہم انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ انھیں سزاؤں سے بچانے کی ضمانت دی جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود بااثر حلقوں سے فرح گوگی اور احسن جمیل کی پاکستان واپسی کی ڈیل کے حوالے سے مزاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور دونوں میاں بیوی کی کسی بھی وقت وطن واپسی ممکن ہے۔