پاکستان

فرخ حبیب بھی بھگوڑے نکلے، پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان میں شمولیت کا اعلان

عمران خان نے نوجوانوں کو پرامن مزاحمت کے بجائے پرتشدد مزاحمت کی راہ پر ڈال دیا حالانکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیے تھی

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہم لوگ اپنے گھروں سے دور تھے اور قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد ہمیں اور پارٹی کارکنوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو پرامن مزاحمت کے بجائے پرتشدد مزاحمت کی راہ پر ڈال دیا حالانکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیے تھی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے حوالے سے چند لوگوں کو خاص ہدایات تھیں جس کا مجھے علم نہیں تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگوں نے صبر کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کیا مگر آپ بیلٹ کے بجائے بلٹ کا ذہن دیتے رہے۔ حالانکہ سیاسی رہنما ماضی میں بھی گرفتار ہوتے رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان مسلسل لوگوں کی ذہن سازی کرتے رہے، حالانکہ ایک وقت تھا جب عمران خان خود فوج کی تعریفیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو جمہوری بھی کہتے تھے اور دوسری طرف سپورٹ بھی چاہیے تھی، 9 مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button