پاکستان
فرخ حبیب کو بھائی اور دیگر ساتھیوں سمیت کہاں سے گرفتار کیا گیا؟
پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے فرخ حبیب کو حراست میں لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کو بھائی اور دیگر ساتھیوں سمیت کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا ،ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔