پاکستان

فضل الرحمن اور پی ٹی آئی میں گٹھ جوڑ، حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پرجوش استقبال کیا اور مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے قائدین کو گلے بھی لگا لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف میں گٹھ جوڑ کی خبریں سامنے آنے کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، باوجود اس کے کہ مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کو بغیر کسی حتمی فیصلے کے مسلسل انگیج رکھتے آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد کی قیادت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر وفد میں ان کے ساتھ سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور اخونزادہ یوسفزئی بھی موجود ہیں۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلی عہدیداروں نے پرجوش استقبال کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قائدین کو گلے بھی لگایا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button