پاکستان

فضل الرحمن کی دوحہ میں حماس کے رہنماء اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ سے ملاقات

ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کی، شہدا غزہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی

دوحہ (کھوج نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان جدہ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے دوحہ میں فلسطین اور حماس کے رہنماں سے ملاقات کی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کی، شہدا غزہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، مسجد اقصی کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مسجد اقصی اورفلسطین کی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، جییوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑی ہے۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ وفد کیساتھ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button