پاکستان

فلم ”لاہور1947” عامر خان اور سنی دیول بڑا دھماکہ کرنے کیلئے تیار

سنی دیول اس فلم میں مرکزی کردار کریں گے جبکہ عامر خان فلم کو پروڈیوس کریں گے' اس فلم کے ہدایتکار راج کمار سنتوشی ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے اداکار عامر خان سنی دیول کے ساتھ فلم ” لاہور1947” کے نام سے فلم میں کام کریں گے ، دونوں اداکار بڑا دھماکہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے انسٹا گرام اکائونٹ سے اس فلم کے نام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ میں فلم ”لاہور1947” کے نام کی وجہ سے بہت پرجوش ہیں۔ مجھے اس پراجیکٹ کا اعلان کرنے کی بہت زیادہ خوشی ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں تقسیم کے حالات بھی دکھائے جائیں گے تاہم ابھی کہانی کے بارے میں سسپنس رہنا ضروری ہے۔ اس کا آئیڈیا انتہائی اچھوتا اور منفرد تھا اسی وجہ سے میں نے اس نام پر فلم بنانے کاسوچا۔انہوں نے کہاکہ راج سنتوشی میرے فیورٹ ڈائریکٹر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button