پاکستان

فواد چوہدری، عون چوہدری ، پرویز خٹک اور عمراسماعیل کو کون واپس لانا چاہتے ہیں؟ شیر افضل مروت نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

بانی پی ٹی آئی کے سامنے میری سٹوری بلے باز سے شروع ہو گی اور پارٹی میں جن لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر بات ختم ہو گی: شیر افضل مروت

راولپنڈی (کھوج نیوز) فواد چوہدری ، پرویز خٹک ، عون چوہدری اور عمران اسماعیل کو پارٹی میں کون کون واپس لانا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لئے آئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کچھ لوگوں کی جانب سے پرویز خٹک،فواد چودھری،عون چودھری اور عمران اسماعیل کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے میری سٹوری بلے باز سے شروع ہو گی اور پارٹی میں جن لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر بات ختم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میرے خلاف کیا گیا ، میرے خلاف انکے کانوں میں زہر گھولا گیا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں انکوائری ہو میرے ساتھ ایسا کرنے والے سامنے آئے، میرے خلاف تمام تر انتہائی اقدام اٹھانے کے باجود میں بانی تحریک انصاف کے سامنے مسئلہ اٹھاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا لیکن کیس کی سماعت جلد ختم ہونے کے باعث میں ملاقات نہ ہو سکی ۔ میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر انکوائری کا مطالبہ کرنا چاہتا ہوں،پارٹی میں میرے ساتھ جو کیا گیا اس کی انکوائری ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button