پاکستان

فواد چوہدری اور لطیف کھوسہ میں شدید لفظی جنگ، ایکدوسرے کا چٹھہ وٹہ کھول دیا

فواد چوہدری گڑ گڑا کر معافیاں مانگ رہے ہیں کہ انکو واپس تحریک انصاف میں شامل کیا جائے: لطیف کھوسہ، جو شراب پی کر ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں مجھے ان سے نفرت ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(کھوج نیوز) فواد چوہدری اور لطیف کھوسہ میں شدید لفظی جنگ چھڑ گئی، فواد چوہدری نے لطیف کھوسہ پر لگایا ایسا خوفناک الزام کے سننے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان اور تحریک انصاف رہنما لطیف کھوسہ کا کلپ اور اس پر فواد چوہدری کا ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ فواد چوہدری گڑ گڑا کر معافیاں مانگ رہے ہیں کہ انکو واپس تحریک انصاف میں شامل کیا جائے۔ وہ فرسٹریشن میں ایسی باتیں کر رہے ہیں تاہم میں کیوں کہ کور کمیٹی کا ممبر ہوں تو میرے پاس یہ مسئلہ آیا مگر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان خود ان کا فیصلہ کریں گے ۔ اس مختصر ویڈیو کلپ کو پر فواد چوہدری نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دس بجے سستی شراب پی کر ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں مجھ ان سے سخت نفرت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button