پاکستان

فوجی شہداء کی قربانیاں ، آرمی چیف مادر وطن کیلئے جان بھی دینے پر تیار

شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، ہمارے شہداء درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے لیے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، شہدا کی قربانیاں ہماراعزم مضبوط کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، ہمارے شہداء درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے ، افسران اورجوانوں کو میڈلز، ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سے نوازاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button