فوج اورانٹیلی جنس اداروں کےبغیرملک نہیں چلتے،محمود خان اچکزئی نےبھی اعتراف کرلیا
پی کے میپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری دو تہائی اکثریت کیلیے ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان سے ملے ہوں گے
مردان(کھوج نیوز)فوج اورانٹیلی جنس اداروں کےبغیرملک نہیں چلتے،محمود خان اچکزئی نےبھی اعتراف کرلیا،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے بغیر ملک نہیں چلتے۔ میٹ دی پریس سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنے کام سے کام رکھنا ہوگا۔ میرے ساتھ حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیتا ہے، حکمرانی کا حق بھی ان کا ہے، ہم جب صحیح بات کرتے ہیں تو لوگ ہم سے ناراض ہوتے ہیں۔
پی کے میپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری دو تہائی اکثریت کیلیے ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان سے ملے ہوں گے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی تحقیقات کے نام پر ایک شریف آدمی کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ بینظیر بھٹو قتل کیس اور سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کا کیا بنا؟