فوج سے رابطہ رکھنے کا معاملہ، عمران خان کی بات مان کر بڑی غلطی کی: فواد چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف
وہ تحریکِ انصاف میں تھے اور رہیں گے ان کے بقول دورانِ حراست تشدد کی وجہ سے عمران خان نے انہیں پارٹی سے الگ ہونے کے لیے کہا: فواد چوہدری
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی بات مان کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ تحریکِ انصاف میں تھے اور رہیں گے ان کے بقول دورانِ حراست تشدد کی وجہ سے عمران خان نے انہیں پارٹی سے الگ ہونے کے لیے کہا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی عمران خان کی بات مان کر غلطی کی۔ا نہوں نے مزید کہا کہ روف حسن کا کیا کردار ہے؟ ایک نوٹس ملنے پر انہوں نے پوری پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے خاندانوں کا اٹھوا دیا، ایک دن کبھی وہ جیل نہیں گئے، شبلی فراز 6 مہینے اپنے گھر میں رہے، وہ آئے اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے زبردستی سیاست چھڑوائی گئی جسکی وجہ سے چھوٹی سی لیڈر شپ کو PTI میں اختیار مل گیا ورنہ انکا اتنا قد نہیں کہ یہ سیاست میں فیصلے کر سکیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم جو کچھ ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہیں، آج پی ٹی آئی کی وجہ سے ہی ہماری پہچان ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سے رابطے منقطع کر کے غلطی کی ،تلخیاں ختم کرنے کیلئے پہلا قدم فوج کو لینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا ، شیخ رشید ، فضل الرحمن، اورپرویز الہی سب ہی سٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی کے ساتھ نہیں ہیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مجھے گرفتار کروانے میں سہولت کاری کی، ہمیں گرفتار کروایا اور ساری رات بیہمانہ تشدد کیا گیا، اس کی ویڈیوز بنائی گئی اور اعلی حکام کو بھیجی گئیں۔ ، فواد چوہدری نے کہاکہ اپنے اوپر کیے جانے والی تشدد کی تفصیلات بتاتے ہوئیشرم آتی ہے۔