پاکستان

فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈیجیٹل میڈیاتعینات، نوٹیفکیشن جاری

فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا' فہد ہارون پی ڈی ایم دورحکومت میں بھی شہبازشریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز ) فہد ہارون کو وزیراعظم شہبازشریف کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کردیا گیا اور ان کی اس تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فہد ہارون کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ فہد ہارون پی ڈی ایم دورحکومت میں بھی شہبازشریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں جبکہ وہ نگراں دورحکومت میں بھی معاون خصوصی ڈیجیٹل میڈیا اورپبلک کمیونیکیشن تعینات رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button