فیض آباد دھرنےمیں لوگوں کو اٹھانےمیں فیض حمید کا کردار،وزیراعظم کےمشیر رانا ثنااللہ بھی کھل کرمیدان میں آگئے
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کا اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا
اسلام آباد(کھوج نیوز) فیض آباد دھرنےمیں لوگوں کو اٹھانےمیں فیض حمید کا کردار،وزیراعظم کےمشیر رانا ثنااللہ بھی کھل کرمیدان میں آگئے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کا اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہونگی، اس لیے فوجی تحویل میں لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو منیج کرکے بٹھایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا، سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی، ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔
رانا ثنا کا کہناتھاکہ متعدد بے ضابطگیاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی، دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو چیزیں سامنے آجائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے، یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔