فیض حمید صدمے سے کرسی پر کیوں گر گئے؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا راز فاش کر دیا
شہباز شریف نے 24 نومبر کوجنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کا اعلان کیا تو فیض حمید صدمے سے اپنی کرسی پر گر گئے: حامد میر کا دعویٰ
اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید صدمے سے کرسی پر کیوں گر گئے؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 24 نومبر کوجنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کا اعلان کیا تو فیض حمید صدمے سے اپنی کرسی پر گر گئے۔ عمران خان کو پیغام بھیجا گیا کہ صدر عارف علوی کے ذریعہ عاصم منیر کے نام کو مسترد کردیا جائے۔ عارف علوی اسلام آبادسے لاہور پہنچے۔ عمران خان کو خدشہ تھا کہ اگر تحریک انصاف نے نئے آرمی چیف کی تقرری میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو فیض حمید آرمی چیف نہیں بنے گا بلکہ جنرل باجوہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مارشل لا لگائے گا لہذا عمران خان نے بادل نخواستہ عاصم منیر کی تقرری پر رضا مندی کا اظہار کردیا۔