پاکستان
فیض حمید نیٹ ورک کے مزید 6افراد گرفتار، اڈیالہ جیل میں سوگ کا سماع
حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین جن میں ایک سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں 'پوچھ گچھ کی جارہی ہے
راولپنڈی (کھوج نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید نیٹ ورک کے مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشری بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لیلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔