فیض حمید کا کورٹ مارشل، جو کرنا ہے کر لو، عمران خان جلد باہر آئینگے: عارف علوی کا بیان
جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل کے متعلق عمران خان سے پوچھیں، 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا: عارف علوی
اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل ، جو کرنا ہے کر لو ، بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد باہر آئیں گے’ سابق صدر عارف علوی نے بڑا بیان داغ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ بعد میں بہت کچھ ہوتا رہا، میرے نوٹس میں بہت کچھ تھا، جو اب ہوگا وہ اچھا ہوگا۔ جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل ہونے سے متعلق سوال پر عارف علوی نے جواب دیا کہ مجھے پتہ نہیں یہ عمران خان سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔
عارف علوی نے مزیدکہا کہ میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔ اسمبلی توڑنے کے اقدام پر آرٹیکل 6 لگنے سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 اگر چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔ سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔