فیض حمید کو گرفتار کرنے کا اصل مقصد کیا ہے؟ عمران خان نے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی
میرے خلاف تمام مقدمات کھوکھلے ہیں جو سٹینڈ نہیں کریں گے، یہ سب ملٹری کورٹ کا چکر چل رہا ہے، فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے: عمران خان
راولپنڈی (کھوج نیوز) جنرل (ر) فیض حمید کو گرفتار کرنے کا اصل مقصد کیا ہے؟ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جنرل فیض حمید سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں کہ 9 مئی سازش تھی، جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا، رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا، یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض حمید ماسٹر مائنڈ تھا، اِنہیں شرم نہیں آتی، یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض بشری بی بی کو ہدایات دیتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے کہ قاضی فائز عیسی کو ایکسٹینشن نہیں مل رہی، اِنہیں خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو جائے لیکن عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عوام اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، اب میری پارٹی بھی مضبوط سے مضبوط تر ہو چکی ہے، جو پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ کا سوچ رہے ہیں وہ احمق ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے جنرل باجوہ کی مکمل حمایت کی لیکن اس نے میری کمر میں چھرا گھونپا، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا تھا، حمود الرحمان کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر اگر عمل درآمد ہوتا تو آج الیکشن ہو جاتا، ملک میں آج غیراعلانیہ مارشل لا بھی نہ ہوتا اور جو تین مارشل لا لگے وہ بھی نہ ہوتے۔