پاکستان

فیض حمید کے ایماء پر بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری،سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے جھوٹ سے پردہ اُٹھ گیا

جنرل(ر) فیض حمید کے ایماء پر بانی پی ٹی آئی کو سہولیات فراہم کرنے والے سابق آئیم جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کے اغوا اور رہائی کے ٹوپی ڈارمہ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

لاہور(کھوج نیوز)فیض حمید کے ایماء پر بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری،سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے جھوٹ سے پردہ اُٹھ گیا۔رپورٹ کے مطابق لیفٹینت جنرل(ر) فیض حمید کے ایماء پر بانی پی ٹی آئی کو سہولیات فراہم کرنے والے سابق آئیم جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کے اغوا اور رہائی کے ٹوپی ڈارمہ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی تٖصیلات کے مطابق سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے گزشتہ روز اس امر کی تردید کی تھی کہ انھیں کسی نے اغوا کیا ناہی جنرل (ر) فیض حمید کے نیٹ ورک سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سہولیات فراہم کرنے سے میرا کوئی تعلق رہا ہے۔شاہد سلیم بیگ نے گزشتہ روز اپنی گھر بیٹھے ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کروایا جس میں وہ دعوہ کررہے ہیں کہ مجھے اغوا کرنے کی تمام تر کہا جھوٹ پر مبنی ہے۔

جبکہ مصدقہ ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ سابق آئی جی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کوسہولیات دینے والے اس نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں ہیں اور انھوں نے بانی پی ٹی آئی کو جنرل(ر)فیض حمید کی ہدایات پر سہولیات فراہم کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سابق آئی جی کو ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار روز قبل ان کے گھر سے اُٹھایا تھا دوران تفتیش شاہد سلیم بیگ نے ان تمام معاملات کی تصدیق کی تھی جس میں وہ جنرل(ر) فیض حمید کے ایماء پر بانی پی ٹی آئی کے لئے کام کرنے میں ملوث پائے گئے تھے بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض حمید سے تعلقات کا کچا چٹھا کھول دینے والے بیان کے بعد شاہد سلیم کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button