پاکستان

قائد ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی پر صدر مملکت اور نگراں وزیراعظم کا اہم پیغام

ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائدِ ملت کا ویژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے: ڈاکٹر عارف علوی اور انوار الحق کاکڑ کا بیان

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں آج قائد ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائدِ ملت کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائدِ ملت کا ویژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قائدِ ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔لیاقت علی خان جدوجہد آزادی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان قربانی، سادگی اور شائستگی کی علامت تھے، انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح و دیگر کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔ آئیے لیاقت علی خان کے تعاون اور وژن کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button