پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ، خاتون ماہین فیصل کا مؤقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں ایف آئی اے نے مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ غلط قائم کیا ہے، جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں لندن میں ہی نہیں تھی، ڈیڑھ برس قبل شادی کرکے دبئی منتقل ہوچکی ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے کے مقدمے میں شامل خاتون ماہین فیصل کا مؤقف بھی سامنے آگیاجس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف آئی اے نے مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ غلط قائم کیا ہے، جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں لندن میں ہی نہیں تھی، ڈیڑھ برس قبل شادی کرکے دبئی منتقل ہوچکی ہوں۔ ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ میں ایسے واقعے کی مذمت کرتی ہوں،کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے ملک کی بدنامی ہو۔ میری اپیل ہے کہ میرے خلاف کیس کو ختم کردیا جائے۔ ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان میں میرے دور کے رشتہ داروں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ان کے دروازوں پر میرے نام کے نوٹس چپکا کے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button