پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ کا عمران خان کو دو ٹوک انکار، اعظم سواتی نے چیف جسٹس کو بڑی دھمکی لگا دی

قاضی فائز عیسیٰ کو قانون پائوں کے نیچے روندھنے نہیں دیں گے اور آپ اپنا قبلہ درست کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا اورعامر فاروق کا نام مولوی مشتاق کی طرح یاد رکھا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے رابطے کے لئے کس کو بھیجا اور کیا جواب ملا؟ کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی آج سپریم کورٹ گئے اور وہاں پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ بھیجا ہے تا کہ جو ہم نے 28فروری کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے ممبران جو برطرفی کا ریفرنس دائر کیا تھا اس ریفرنس کا کیا بنا اس کے متعلق جانیئے کے لئے آیا ہوں اور میں رجسٹرار کے آفس جا رہا ہوں اور واپس آ کر میڈیا کے ساتھ گفتگو کروں گا لیکن ان کو رجسٹرار آفس تک رسائی نہیں مل سکی جس کے بعد انہوں نے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے 49سالوں سے وکیل ہوں مجھے رجسٹرار آفس جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور کہا کہ قاضی صاحب ایک آپ ایک بہت بڑی آیت کے نیچے بیٹھے ہیں لیکن آپ کے سکندر سلطان راجہ کے ساتھ گٹھ جوڑ نے ہمیں ایک بنیادی حق سے محروم کر دیا ہے۔ اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو قانون پائوں کے نیچے روندھنے نہیں دیں گے اور آپ اپنا قبلہ درست کریں اور درست فیصلے دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا اورعامر فاروق کا جو نام ہے وہ مولوی مشتاق کی طرح یاد رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کی امیدیں قاضی فائز عیسیٰ تھیں لیکن ان کے فیصلے سے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button