پاکستان

قانون کے افسر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں’ پولیس حراست سے فرار؟

عابد باکسر کو پولیس کی بھاری نفری نے گھر سے گرفتار کیا،فرار کیسے ہوسکتے ہیں؟ پولیس عابد باکسر کے فرار ہونے سے متعلق غلط بیانی کررہی ہے: اہلیہ

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قانون کے افسر نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پنجاب پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ جمعہ کی شام کو گرفتار کیے گئے عابد باکسر پولیس حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق عابد باکسر گرفتاری کے بعد مسلسل پولیس کو للکارتے رہے اور 3 ساتھیوں سمیت اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔ تاہم عابد باکسر کی اہلیہ نے پولیس حراست سے عابد باکسر کے فرار ہونے کو بے بنیاد قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق عابد باکسر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس کی بھاری نفری نے گھر سے گرفتار کیا،فرار کیسے ہوسکتے ہیں؟ پولیس عابد باکسر کے فرار ہونے سے متعلق غلط بیانی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرفتاری کے بعد کیمرے بھی توڑ ڈالے،ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے ۔ اعلی حکام نوٹس لے کر عابد باکسر کی بازیابی کو ممکن بنائے ۔

عابد باکسر کی اہلیہ نے تصدیق کی کہ پنجاب پولیس گھر کے دروازے اور گیٹ زبردستی توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور ان کے شوہر کو گرفتار کر کے لے گئی۔ 60 سے 70 لوگ آئے گھر میں آئے اور سی سی ٹی کیمرے، ڈی وی آر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز سب لے گئے۔ پولیس والوں نے عابد کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہمیں بھی تھپڑ مارے گئے۔ عابد باکسر کی اہلیہ نے مزید کہا کہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ ان کے شوہر فرار ہو گئے، عابد کو جتنا تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد ان کی حالت ہی نہیں تھی کہ وہ مزاحمت کر سکیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ عابد کو رہا کیا جائے ان کیخلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ جمعہ کی شام کو گرفتار کیے گئے عابد باکسر پولیس حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button