پاکستان

قتل کے مقدمے میں 27سال تک سزا کاٹنے والے مجرم کو انصاف مل گیا

قتل کے مجرم کا راضی نامے کی بنیاد پر رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر معذرت بھی کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قتل کے مقدمے میں 27سال تک سزا کاٹنے والے مجرم کو انصاف مل گیا ہے، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں5 رکنی شریعت اپیلٹ بینچ نے مجرم محمداکرم کی اپیل پر سماعت کی۔ قتل کے مجرم کا راضی نامے کی بنیاد پر رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر معذرت بھی کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محمد اکرم اور مقتول کے ورثاء کے درمیان راضی نامہ ہوچکا ہے، محمد اکرم دیگر سزائیں کاٹ چکا ہے۔

عدالت کے مطابق ضلع خانیوال کے رہائشی محمداکرم کو قتل کیس میں13 اپریل1997ء کو گرفتار کیا گیا، مجرم اور ورثاء کے درمیان2018ء میں راضی نامہ ہوا تاہم اس حوالے سے عدالت میں مناسب معاونت نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے محمداکرم کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو انصاف ملنے میں تاخیر ہوئی اس پر معذرت چاہتا ہوں،کچھ فیصلوں میں راضی نامے کی بنیاد پر بریت کے حق میں فیصلے موجود ہیں، کچھ فیصلوں میں راضی نامے کی بنیاد پر مجرم کوبری کرنے کی مخالفت میں بھی فیصلے موجود ہیں، اس معاملے پر کسی اور کیس میں اصول طے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button