پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس، شاہد خٹک اور عطاء تارڑ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی

اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں ' حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہد خٹک اور مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈے کے ذریعے لائے گئے۔ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔ ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعریلگائے گئے۔ عطا تارڑ نے ‘بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان’، کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button