قومی اسمبلی اجلاس، عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد قرار دے دیا
پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ ہم اتنے طالبان کو واپس لا کر بسا رہے ہیں، آپ کو ہمیشہ طالبان خان کہا جا تا تھا اور آپ طالبان کے ہمدرد تھے: عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گرد اور طالبان کے حمایتی قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا طالبان کو پی ٹی آئی والے لیں کر آئے دہشت گردی کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، یہ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے.ملک میں ایک سیاسی جماعت کو تحریک انتشار کہتے ہیں، یہ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ ہم اتنے طالبان کو واپس لا کر بسا رہے ہیں، آپ کو ہمیشہ طالبان خان کہا جا تا تھا اور آپ طالبان کے ہمدرد تھے، آپ کے اندر تشدد کی سیاست رچی بسی ہے، یہ جو تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف ہے، یہ آج بھی اس کوشش میں ہے کہ کہیں سے سیاست کے لیے لاشیں مل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 15 جولائی کو ہمارے 8 جوان شہید ہوئے. ان کی کوشش یہ تھی بنوں واقعہ کا الزام پاک فوج پر لگایا جائے کہ شہریوں پر فائرنگ ہوگئی