قومی اسمبلی میں ججزکی تعداد بڑھانےکا بل پیش کردیا گیا
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہایہ بل بھی کمیٹی کوریفرکردیاجائے،اس طرح کابل سینیٹ میں آچکا، جو کمیٹی کوریفرہواہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو بدامنی کی کوئی فکر ہی نہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی میں ججزکی تعداد بڑھانے کا بل پیش کردیا گیا،دانیال چوہدری نےعدالت عظمیٰ میں ججزکی تعداد کا ترمیمی بل2024پیش کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہایہ بل بھی کمیٹی کوریفرکردیاجائے،اس طرح کابل سینیٹ میں آچکا، جو کمیٹی کوریفرہواہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو بدامنی کی کوئی فکر ہی نہیں، کےپی میں روز دھماکے اور حملے ہورہے ہیں،نام نہادوزیراعلیٰ نےجلسےمیں نازیبازبان استعمال کی،انہوں نےماضی سےکوئی سبق نہیں سیکھا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ علی امینکی جانب سے کہاگیامیں چاہتاہوں مریم نوازکوباپ کےسامنےگرفتارکیاجائے،مریم نوازکی ایک کیس میں ضمانت کے بعد گرفتاری ہوئی،کہاگیاچاہتاہوں بھائی تک پیغام جائےان کی بہن کورات گئےجیل بھیجاگیا،کہاگیامیں چاہتاہوں فریال تالپورکےبھائی کواذیت پہنچے،فریال تالپورکوچاندرات کواسپتال سےجیل بھیجاگیا،خواتین کوکبھی سیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنایاگیاتھا۔